آپریشن 'وعدہ صادق 4': ایرانی حملوں نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا، تل ابیب اور یروشلم  سمیت بڑے شہر نشانہ

09:44 AM, 20 Mar, 2026

تہران/تل ابیب: ایران کے 'آپریشن وعدہ صادق 4' نے مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے۔ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے براہِ راست حملوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور یروشلم سمیت تمام بڑے شہروں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اور امریکی اہداف پر ہونے والے ان حملوں نے جدید ترین دفاعی نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔  تل ابیب اور یروشلم کے گنجان آباد علاقے اب غزہ کی طرح ملبے کا ڈھیر نظر آ رہے ہیں۔ شہروں کے کئی مقامات پر لگی آگ نے آسمان کو دھویں سے بھر دیا ہے، جبکہ درجنوں عمارتیں اور سینکڑوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
اسرائیلی دفاعی مراکز کے ساتھ ساتھ خطے میں موجود امریکی مفادات کو بھی شدید ضرب لگی ہے۔اسی دوران قطر کے اہم ترین راس لفان انڈسٹریل سٹی (Ras Laffan Industrial City) میں بھی بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اس واقعے نے عالمی توانائی کی مارکیٹ میں تشویش پیدا کر دی ہے، تاہم تاحال اس آتشزدگی کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

مزیدخبریں