پارلیمنٹ میں خوشگوار ملاقات، بیرسٹر گوہر اور خواجہ آصف کے درمیان بات چیت

08:06 PM, 20 Mar, 2025

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی راہداری میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماؤں نے خوشگوار بات چیت کی اور ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔

ملاقات میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ "ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ موقف اختیار کرنا ضروری ہے، اور یہ اتفاق رائے ہر شعبے میں ہونا چاہیے۔"

خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ "ہمیں یقیناً ملک کی بہتری کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے، ماضی میں پارلیمنٹ کی کچھ روایات تھیں جن پر ہمیں دوبارہ عمل کرنا ہوگا۔"

جب صحافیوں نے سوال کیا کہ "کیا یہ ملاقاتیں صرف ملاقاتوں تک ہی محدود رہیں گی؟"، تو خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے کہا، "ہمیں اس سے آگے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، اور پارلیمنٹ میں بھی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔"

بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر کہا کہ "ہمیں دہشت گردی کے خلاف کام کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم معاملات پر بھی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا تاکہ ملک میں استحکام اور ترقی ہو سکے۔"

مزیدخبریں