لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پی سی بی کو کسی بھی قسم کا مالی نقصان نہیں ہوا۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 70 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا تھا، اور پی سی بی نے اس ایونٹ میں کسی بھی طرح کی رقم خرچ نہیں کی۔
عامر میر نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروپیگنڈے کا جواب دینا ضروری ہے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی کے اثاثوں میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے، جو کہ بورڈ کی مضبوط پوزیشن کی طرف اشارہ کرتا ہے