دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی دولت اور وسائل کو صرف ذاتی آرام و آسائش تک محدود نہیں رکھتے بلکہ اسے انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔انہی میں سے ایک نام فرخ بیگ کا ہے،جو امریکہ میں مقیم ایک معروف بزنس مین ہیں۔۔۔فرخ بیگ کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن کاروباری کامیابیوں کی بدولت انہوں نے امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اپنی پہچان بنائی۔اپنی محنت اور لگن سے وہ ایک کامیاب بزنس مین بنے مگر ان کا دل ہمیشہ اپنی قوم اور امت مسلمہ کے لیے دھڑکتا رہا۔۔۔جب شام کی جنگ نے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر اور لاکھوں معصوم بچوں کو یتیمی کی دلدل میں دھکیل دیا اور ترکیہ میں جب انہوں نے انہی یتیم اور بے سہارا بچوں کی حالت زار کو قریب سے دیکھا تو ان کے دل میں ان بچوں کے لیے کچھ کرنے کی تڑپ پیدا ہوئی۔۔۔یہی وہ لمحہ تھا جب انہوں نے گلزار مدینہ فاؤنڈیشن کے قیام کا فیصلہ کیا تاکہ ایسے بچوں کو نہ صرف پناہ دی جا سکے بلکہ انہیں ایک بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔۔یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش و کفالت کے لیے ان کی کاوشوں نے گلزار مدینہ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی،جو آج ایک مثالی فلاحی ادارے کے طور پر ابھر رہا ہے۔۔۔ان بچوں کے لیے گلزار مدینہ فاونڈیشن ایک مسیحا بن کر سامنے آئی،جو ترکیہ میں مقیم سینکڑوں شامی یتیم بچوں کو نہ صرف خوراک فراہم کر رہی بلکہ انہیں بہتر تعلیم اور بنیادی ضروریات بھی مہیا کر رہی ہے۔۔۔پاکستان میں بھی گلزار مدینہ فاؤنڈیشن سینکڑوں یتیم اور بے سہارا بچوں کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہے۔ان بچوں کو بہترین کھانا فراہم کرنا،ان کی صحت و تعلیم پر توجہ دینا اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے فاونڈیشن ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔۔۔فلسطین کے نہتے مسلمان کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔۔۔گلزار مدینہ فاؤنڈیشن اس مقدس سرزمین کے مجبور عوام کی مدد کے لیے بھی پیش پیش ہے۔ فاؤنڈیشن فلسطین میں جنگ اور بمباری سے متاثرہ خاندانوں کو خوراک،ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔۔۔۔استنبول میں یہ ادارہ یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے ایک محفوظ اور محبت بھرا ماحول فراہم کرتا ہے،جہاں انہیں بنیادی ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ تعلیم،صحت اور تربیت کی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔۔۔یہاں نہ صرف بچوں کو رہائش دی جاتی ہے بلکہ وہ تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو ایک عام گھرانے میں دستیاب ہوتی ہیں۔۔۔بچوں کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ خود مختار اور کامیاب انسان بن سکیں،ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں معیاری طبی سہولتیں مہیا کی جاتی ہیں۔۔۔تعلیمی اور اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ نوجوان بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں اور اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں۔۔۔ان بچوں کو بہترین اساتذہ کے زیر نگرانی تعلیم دی جاتی ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ معاشرے میں ایک باوقار زندگی گزار سکیں۔فرخ بیگ کی تنظیم ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران بھی متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش رہی،جہاں ہزاروں افراد کو خوراک،طبی سہولیات اور رہائش کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔۔۔فلسطین میں،جہاں ہزاروں مظلوم مسلمان بے یار و مددگار ہیں، گلزار مدینہ فاؤنڈیشن کی خدمات کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے باوجود فرخ بیگ اور ان کی ٹیم نے وہاں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔وہ نہ صرف یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے رہائش،خوراک اور تعلیم کا بندوبست کر رہے ہیں بلکہ جنگ زدہ علاقوں میں ہسپتالوں،طبی مراکز اور پناہ گاہوں میں بھی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ان کی تنظیم مسلسل فلسطینی عوام تک کھانے پینے کی اشیائ،ادویات اور بنیادی ضروریات پہنچا رہی ہے تاکہ وہ اپنی مشکلات کا سامنا کر سکیں۔فرخ بیگ کے اس جذبے کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور ان کی خدمات کو عالمی سطح پر ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔۔۔۔پاکستان اور سعودی عرب میں بھی گلزار مدینہ فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے اور انہیں ایک محفوظ مستقبل فراہم کرنے میں مصروف ہے۔پاکستان کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے جاری ہیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولتیں میسر آ سکیں۔لاہور اور دیگر شہروں میں مستقل میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ان تمام منصوبوں کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو سہارا دینا اور انہیں ایک باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔۔۔۔۔فرخ بیگ کا خواب ہے کہ گلزار مدینہ فاؤنڈیشن کو مزید وسعت دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں اور مستحق افراد کو ایک بہتر زندگی فراہم کی جا سکے۔وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں مزید مراکز قائم کیے جائیں،جہاں ہر ضرورت مند بچہ محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکے۔ علاوہ ازیں،وہ چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر بھی فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسیع کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک مدد پہنچ سکے۔۔۔فرخ بیگ جیسے دردِ دل رکھنے والے افراد ہی اصل میں معاشرے کا فخر ہیں،جو اپنی دولت کو انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال کرتے ہیں،اگر ہم سب مل کر ایسے اقدامات میں ان کا ساتھ دیں تو دنیا میں کوئی بھی بچہ بے سہارا اور بے یار و مددگار نہیں رہے گا۔۔یہ تنظیم مظلوموں کے لیے امید کی کرن ہے،جو ہر حال میں انسانیت کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے۔۔۔ہمیں بھی اس کارِ خیر میں شریک ہو کر اپنی آخرت سنوارنی چاہیے۔۔رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اور یہی وہ وقت ہے جب ہمیں زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات کرنی چاہیے۔۔۔اہل ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ گلزار مدینہ فاؤنڈیشن کا دست و بازو بنیں اور اس عظیم فلاحی مشن میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں کوئی یتیم بھوکا نہ سوئے، کوئی بے سہارا محرومی کا شکار نہ ہو اور کوئی مجبور مدد سے محروم نہ رہے۔گلزار مدینہ فاؤنڈیشن کی خدمات نہ صرف قابل تحسین ہیں بلکہ یہ ہم سب کے لیے ایک روشن مثال بھی ہیں۔
گلزار ِمدینہ فاؤنڈیشن،انسانیت کی خدمت میں پیش پیش
09:42 AM, 20 Mar, 2025