ابوظہبی: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بنگلہ دیش ویمنز نے گرین کیپس کو 23 رنز سے ہرا دیا، جو ٹیم کی مسلسل تیسری ناکامی ہے۔
بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 123 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم مطلوبہ رنز حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 100 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 25 رنز اور گل فیروزہ نے 23 رنز اسکور کیے، تاہم دیگر بلے باز کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں اور چھ کھلاڑی ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکیں۔
اس شکست کے بعد قومی ویمنز ٹیم گروپ میں پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے اور اس کی سیمی فائنل کی امیدیں مزید کمزور ہو گئی ہیں۔