ایران سے اتوار کو مذاکرات کا امکان: امریکی نائب صدر

07:09 PM, 20 Jun, 2026

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطے مثبت رخ اختیار کر رہے ہیں اور اتوار کو مذاکرات منعقد ہونے کا امکان ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اس وقت سوئٹزرلینڈ میں ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک ہیں، اور دونوں فریقین کے درمیان پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق وہ بھی آئندہ چند روز میں سوئٹزرلینڈ کا دورہ کر سکتے ہیں، اور اس حوالے سے انتظامات زیر غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید کی جا رہی ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور موجودہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

نائب امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے سے متعلق کوئی قابلِ تصدیق اطلاعات موجود نہیں ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں