صرافہ بازار میں قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی

05:37 PM, 20 Jun, 2026

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 43 روپے کمی کے بعد نئی سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 39 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کے نرخ میں کمی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 43 سینٹ کمی کے ساتھ 4155.5 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں