ملک کے مختلف علاقوں میں موسمی تبدیلی کا امکان، بارشوں کی پیشگوئی جاری

02:42 PM, 20 Jun, 2026

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں موسم کی شدت اور موسمی حالات میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی سندھ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم برقرار رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں