بنوں دھماکہ: مسافر گاڑی کو نشانہ بنانے سے 7 افراد جاں بحق، امدادی کارروائیاں جاری

12:52 PM, 20 Jun, 2026

بنوں : خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے پینگ موسیٰ خیل میں مسافر گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کی منتقلی کے دوران استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم اس کی تصدیق تحقیقات کے بعد ہو گی۔

حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

مزیدخبریں