اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصر کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ سطحی سفارتی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم شریک ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو ہوگی۔
مزید برآں ان کی عبدالفتاح السیسی سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔