وزیر داخلہ مشہد پہنچ گئے، دوطرفہ تعاون پر اہم ملاقاتیں متوقع

12:30 PM, 20 Jun, 2026

مشہد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے اہم سرکاری اور سفارتی ملاقاتوں کا سلسلہ متوقع ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کریں گے اور ایرانی قیادت کو اس پیش رفت پر مبارکباد بھی پیش کریں گے۔

دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، سرحدی امور اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں تعاون کے نئے شعبوں اور مشترکہ لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح روابط میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں