اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے خلاف “معرکہ حق شہداء فورم” کا قیام، عالمی سطح پر مقدمہ لڑنے کا اعلان

09:57 PM, 20 Jun, 2025

اسلام آباد:نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سول سوسائٹی نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف "معرکہ حق شہداء فورم" کے قیام کا اعلان کر دیا۔ فورم بھارتی جنگی جرائم کے خلاف عالمی فورمز پر مقدمہ لڑے گا۔

صدر فورم نے کہا کہ مودی حکومت کو معصوم پاکستانیوں کے خون کا حساب دینا ہوگا۔ شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فورم نمائشی نہیں بلکہ ایک منظم حکمت عملی ہے۔

سول سوسائٹی نے متاثرہ خاندانوں کے لیے قومی فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو قومی یادداشت میں شامل کرنے کا عزم ظاہر کیا

مزیدخبریں