ملک میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں 1595 روپے کی کمی

06:15 PM, 20 Jun, 2025

کراچی: ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی دیکھی گئی ہے، جس سے خریداروں کے لیے سونا خریدنا کچھ آسان ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 1595 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1368 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نیچے آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر سستا ہوکر 3356 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مالی حالات اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ شادیوں کا سیزن ہونے کی وجہ سے یہ موقع خریداروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں