کوالالمپور: پاکستان نے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے زیر اہتمام ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ مقررہ وقت پر میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔
فرانس نے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں برتری حاصل کی، تاہم پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے دو اور سفیان مقیم نے ایک گول کر کے ٹیم کو شاندار واپسی دلوائی۔ چوتھے کوارٹر میں فرانس نے سکور برابر کر دیا۔
شوٹ آؤٹ میں پاکستان نے اعصاب شکن لمحات میں بہتر مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی اور فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ شائقین کی نظریں اب فائنل پر مرکوز ہیں جہاں پاکستان ایک بار پھر میدان مارنے کی کوشش کرے گا۔