کراچی: گورنر ہاؤس کا دفتر تالے لگنے کے باعث قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ امن و امان کے اجلاس کا انعقاد نہیں کر سکے، جس پر ان اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔ قائم مقام گورنر نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس نے انہیں دفتر میں داخلے کی اجازت دے دی۔
اویس قادر شاہ کا عدالت میں مؤقف تھا کہ کامران ٹیسوری بیرون ملک جانے کے بعد دفتر کی چابیاں اپنے ساتھ لے کر گئے جس وجہ سے انہیں گورنر ہاؤس میں رسائی نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے اسے آئینی اختیارات کی خلاف ورزی قرار دیا۔
عدالت نے پرنسپل سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر کو فوری دفتر استعمال کی اجازت دے دی۔ دوسری جانب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ گورنر ہاؤس عوام کے لیے ہمیشہ کھلا رہے گا۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر کے لیے علیحدہ دفتر پہلے سے تیار تھا اور اگر مرکزی دفتر استعمال کرنا مقصود ہوتا تو بروقت اطلاع دی جاتی تاکہ انتظامات کیے جا سکیں
گورنر ہاؤس کے دفتر کے تالے، قائم مقام گورنر سندھ اور کامران ٹیسوری میں اختلاف، عدالت نے رسائی دے دی
04:53 PM, 20 Jun, 2025