سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں

11:50 AM, 20 Jun, 2025

کراچی  : پاکستان ٹیلی وژن کی سینئر اور باوقار اداکارہ عائشہ خان 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے قریبی دوستوں میں سے تہمینہ خالد نے بتایا کہ وہ پانچ روز قبل کراچی میں وفات پا گئیں۔

عائشہ خان نے اپنے کیریئر میں کئی مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کی، جن میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی جیسے ڈرامے شامل ہیں۔ ان کی اداکاری میں سادگی اور گہرائی کا امتزاج ہمیشہ ناظرین کو متاثر کرتا رہا۔

عائشہ خان معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں، جو خود بھی پاکستان ٹی وی انڈسٹری کا بڑا نام تھیں۔ ان کی وفات پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، کیونکہ وہ ان اداکاراؤں میں شامل تھیں جنہوں نے خاموشی سے کام کیا، مگر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے دل جیت لیے۔

مزیدخبریں