پہلگام حملے کا کوئی ثبوت نہیں، پاکستان کی مہمان نوازی بے مثال ہے: سابق را چیف امرجیت سنگھ

10:42 AM, 20 Jun, 2025

نئی دہلی : بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث افراد جنگلوں میں غائب ہو گئے اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے اور حالیہ دنوں میں یہی وجہ ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عاصم منیر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کو سراہتے ہوئے کہا:
"یہ ایک بڑی بات ہے، آپ سب کو مبارک ہو، یہ سلسلہ آگے بڑھنا چاہیے، اور پاکستانی قیادت کو نئی دہلی کا دورہ بھی کرنا چاہیے۔"

امرجیت سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت وقت کی ضرورت ہے، اور مسائل کا حل صرف مکالمے سے ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی میڈیا اور مشہور شخصیات پر لگائی گئی پابندیاں زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتیں۔

انہوں نے پاکستان کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا "پاکستان کی مہمان نوازی کا کوئی مقابلہ نہیں، میں واحد را چیف ہوں جو ریٹائرمنٹ کے بعد چار مرتبہ پاکستان گیا، اور ہر بار محبت، عزت اور احترام ملا۔" 

مزیدخبریں