ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کا پاکستان کا دورہ، محسن نقوی نے خیرمقدم کیا

08:59 PM, 20 Jul, 2026

اسلام آباد:ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی اس موقع پر ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے ایرانی وزیر داخلہ کو گلدستہ پیش کرکے خیرمقدم کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔

مزیدخبریں