لاہور میں بارش ، دریاؤں میں پانی بڑھنے کا خدشہ، متعدد اضلاع الرٹ

04:52 PM, 20 Jul, 2026

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے تاہم حبس برقرار ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 جولائی تک پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

حکام نے دریائے راوی اور چناب سے منسلک نالوں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر وارننگ جاری کردی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان کے رود کوہی علاقوں میں بھی فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صورتحال پر نظر رکھنے اور ہنگامی اقدامات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں