کینیڈین وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، اسحاق ڈار سے ملاقات میں اہم امور پر گفتگو

01:15 PM, 20 Jul, 2026

اسلام آباد: کینیڈا کی وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال اور عالمی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں