بھارتی جریدے نے مودی حکومت کی سفارتی پالیسی پر سوالات اٹھا دیے

12:10 AM, 20 Jul, 2026

نئی دہلی: بھارتی جریدے اوپن میگزین نے اپنی تازہ رپورٹ میں مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی فیصلوں کے باعث بھارت کی عالمی سفارتی حیثیت متاثر ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں اور خارجہ امور میں اختیار کی گئی حکمتِ عملی نے نہ صرف دفاعی اور معاشی شعبوں کو نقصان پہنچایا بلکہ اہم عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات بھی تناؤ کا شکار ہوئے ہیں۔

جریدے کا کہنا ہے کہ امریکہ اب بھارت کو صرف ایک اسٹریٹجک شراکت دار کے بجائے معاشی حریف کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی واپسی کے بعد نئی دہلی کی جانب سے تعلقات میں بہتری کی امیدیں پوری نہ ہو سکیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

مزیدخبریں