پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے گورنر کو مخصوص نشستوں پر حلف برداری کی نامزدگی

02:48 PM, 20 Jul, 2025

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حلف برداری کا عمل مکمل کرنے کے لیے کسی کو نامزد کیا جائے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس معمول سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اور پی ٹی آئی کے رکن شیر علی آفریدی نے کورم کی کمی کی نشاندہی کی۔ اس پر اسپیکر نے اجلاس کو 24 جولائی تک ملتوی کر دیا۔

اس صورتحال کے نتیجے میں صوبائی سیاسی منظرنامے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، کیونکہ مخصوص نشستوں پر حلف برداری کی تاخیر سے سیاسی تناؤ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
 
 

مزیدخبریں