ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ، شائقین افسردہ

11:48 AM, 20 Jul, 2025

برمنگھم : برمنگھم سے موصولہ خبریں ہیں کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے اہم میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آنے والی تھیں، لیکن اچانک بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا جس کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے شرط رکھی کہ اگر پاکستان کی جانب سے سابق کپتان شاہد آفریدی میدان میں ہوں گے تو وہ میچ کھیلنے سے انکار کر دیں گے۔ بھارت کے نمایاں کھلاڑی جیسے یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے ذاتی اختلافات کی بنا پر اس میچ میں حصہ لینے سے منع کر دیا، جس سے کرکٹ کے دیوانوں میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کی انتظامیہ یعنی ڈبلیو سی ایل نے تصدیق کی ہے کہ باقی تمام میچز اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے اور آج کے میچ کے ٹکٹ کی قیمت شائقین کو واپس کر دی جائے گی۔

یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ کھیل کو سیاست اور ذاتی حسد سے بالاتر رکھنا ضروری ہے تاکہ کھیل کا اصل مزہ برقرار رہے اور شائقین کی توقعات پوری ہوں۔

مزیدخبریں