یو اے ای صدر نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی

09:46 PM, 20 Jan, 2026

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکا کی طرف سے غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت قبول کر لی ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ملک کی پالیسی کے مطابق ہے اور صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے نفاذ میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ نے کہا کہ یو اے ای غزہ امن بورڈ کے مشن میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیار ہے اور عالمی امن کے لیے امریکی قیادت پر اعتماد رکھتا ہے۔

مزیدخبریں