امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہو گئے

10:58 AM, 20 Jan, 2026

واشنگٹن :امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ کے مطابق طیاروں کی تعیناتی گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر کی جا رہی ہے۔

نوراڈ نے بتایا کہ اس منصوبے سے گرین لینڈ اور ڈنمارک کی حکومتوں کو پیشگی آگاہ کیا گیا ہے اور تمام سفارتی اجازت نامے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا خود مختار علاقہ ہے اور امریکا و ڈنمارک کے درمیان 1951 سے دفاعی معاہدہ موجود ہے، جبکہ امریکا اور کینیڈا نوراڈ معاہدے کے تحت فضائی اور میزائل دفاع میں تعاون کرتے ہیں۔

مزیدخبریں