راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، وزرا کی مبارکباد 

01:45 PM, 20 Jan, 2026

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے علامہ راجا ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ راجا ناصر عباس نے اپنی نشست سنبھال لی۔

وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل چودھری سمیت دیگر رہنماؤں نے انہیں مصافحہ کر کے اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد دی۔

یہ نشست شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے بعد نئی تقرری ضروری تھی۔

مزیدخبریں