اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات عوامی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے زور دیا کہ پاکستان کو بہتر بنانے کے لیے اختیارات صوبائی دارالحکومتوں سے گلی اور محلے تک منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک لوکل گورنمنٹ مضبوط نہیں ہوں گی، مسائل کے حل کے لیے نیوی، آرمی اور وفاقی و صوبائی حکومتیں بار بار متحرک ہوں گی۔