فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا، داخلی سلامتی پر زور

12:20 PM, 20 Jan, 2026

اسلام آباد:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں پولیس کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو پولیس کی جدید تربیت اور صلاحیت بڑھانے کے پروگرامز پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے قانون کے نفاذ اور داخلی سلامتی کے لیے ایجنسیوں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں