دہشت گردی کے خاتمے تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی؛شہبازشریف

11:39 AM, 20 Jan, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن ناگزیر ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سب طالبان برابر ہیں اور اچھے یا برے طالبان میں کوئی فرق نہیں۔

شہبازشریف نے افغانستان سے واپس آنے والے افراد کی آباد کاری میں غلطیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ اگر خطرہ دوبارہ آیا تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔

انہوں نے قومی سلامتی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ دشمنوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت دیگر صوبوں نے خیبرپختونخوا کو 800 ارب روپے فراہم کیے، جو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے استعمال ہوں گے۔

مزیدخبریں