شہباز شریف ڈیووس روانہ، ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی سرمایہ کاری کے مواقع پیش کریں گے

10:29 AM, 20 Jan, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس 2026 میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم 19 سے 23 جنوری تک کانفرنس میں شریک رہیں گے اور اس دوران مختلف ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے قائدین سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام شامل ہیں۔

دورے کا ایک اہم حصہ بزنس راؤنڈ ٹیبل ہے، جس کا مشترکہ اہتمام پاکستان اور ورلڈ اکنامک فورم کر رہے ہیں۔ اس فورم میں عالمی کمپنیوں کے رہنما پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے یا اپنی موجودہ سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں دلچسپی ظاہر کریں گے۔

مزیدخبریں