گل پلازہ سانحہ کراچی، ہلاکتیں 28 ہو گئیں، 85 افراد تاحال لاپتہ، سرچ آپریشن جاری

09:20 AM, 20 Jan, 2026

کراچی :کراچی میں پیش آنے والے گل پلازہ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے، جبکہ 85 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں پلازے کے اندرونی حصوں میں داخل ہو کر متاثرین کو نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق پلازے کی چھت پر قائم پارکنگ سے 16 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں۔ ریسکیو اور بلدیہ عظمیٰ کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے اور بیسمنٹ کی کلیئرنس کے عمل میں مصروف ہیں، جبکہ آپریشن کے دوران حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں