آسٹریلوی کینگروز کا عمان پر بھرپور وار: ہدف 10 اوورز سے پہلے ہی عبور، 9 وکٹوں سے عبرتناک شکست

10:04 PM, 20 Feb, 2026

پالیکیلے: ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے ایک یکطرفہ مقابلے میں سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے عمان کو دھول چٹا دی۔ پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلوی بولرز کے بعد بیٹرز نے بھی طوفانی کھیل پیش کیا اور صرف 58 گیندوں پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
 لیگ سپنر ایڈم زمپا نے اپنی گھومتی گیندوں سے عمان کے بیٹرز کو تگنی کا ناچ نچایا اور 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ عمان کی پوری ٹیم 104 رنز پر ہمت ہار گئی۔ کپتان مچل مارش نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی اور ٹیم کو 9.4 اوورز میں ہی فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔
 عمان کے بولرز آسٹریلوی اوپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے، ٹریوس ہیڈ نے بھی 32 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر جیت کو آسان بنا دیا۔اس بڑی جیت کے بعد آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

مزیدخبریں