کولمبو : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے واضح کیا ہے کہ بابر اعظم کو ان کے مخصوص کردار سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ٹیم کے 'میشن ورلڈ کپ' اور کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
مائیک ہیسن نے بابر اعظم کے بیٹنگ رول کے حوالے سے دو ٹوک بات کی۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابر اعظم کو معلوم ہے کہ ہمیں ان سے مڈل آرڈر میں استحکام درکار ہے۔ ایشیا کپ کے بعد سے ہم انہیں ایک خاص پلان کے تحت کھلا رہے ہیں۔مائیک ہیسن کے مطابق بابر اعظم کو اس حقیقت کا علم ہے کہ پاور پلے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم رہتا ہے، اسی لیے ضرورت پڑنے پر دوسرے کھلاڑیوں کو ان پر فوقیت دی جا سکتی ہے۔
فخر زمان کے مداحوں کے لیے پیغام دیتے ہوئے کوچ نے کہا کہ فخر ٹیم کا لازمی حصہ ہیں، تاہم سری لنکن پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں، جس کی وجہ سے ٹیم کمبینیشن میں تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔
بابر اعظم کے سٹرائیک ریٹ پر بات ہو چکی، فخر زمان ریزرو پلان کا حصہ ہیں: مائیک ہیسن
09:49 PM, 20 Feb, 2026