اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک کی داخلی سیاست اور سرحدی صورتحال پر اہم ترین بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سرحد پار کارروائی سمیت تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔
وزیر دفاع نے علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت کے تحفظ کے لیے افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے بالکل نہیں ہچکچائے گا۔
انہوں نے موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ جنگ کے امکان کو رد نہیں کیا اور کہا کہ افواجِ پاکستان ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔تحریک انصاف کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے ساتھ کسی سطح پر کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، یہ سب محض کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پھیلائی گئی باتیں ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ شاید کچھ لوگوں نے جیل میں سہولیات کے لیے اپروچ کیا ہو، لیکن سیاسی رعایت یا ڈیل کا کوئی وجود نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ واشنگٹن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاوزیراعظم کا دورہ امریکہ سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی ہے، جس نے عالمی سطح پر پاکستان کا نکتہ نظر واضح کیا۔
غزہ پیس بورڈ میں مسلم ممالک کا اکٹھا ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے، جس کے جلد ہی تعمیری نتائج سامنے آئیں گے۔
دشمن کو سرحد پار جواب دیں گے، پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبریں من گھڑت ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت موقف
05:42 PM, 20 Feb, 2026