غیر لاگ ان صارفین کے لیے گوگل میپس کے فیچرز میں تبدیلی

07:07 PM, 20 Feb, 2026

کیلیفورنیا:   گوگل میپس نے اپنے صارفین کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جس کے تحت وہ افراد جو اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں ہوں گے، اب صرف محدود سہولیات تک رسائی حاصل کر پائیں گے۔

اس محدود ویو میں نزدیکی کاروبار، اہم مقامات اور صارفین کے جائزے جیسے اہم فیچرز دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس سے پہلے، بغیر لاگ ان کیے زیادہ تر فیچرز گوگل میپس پر استعمال کیے جا سکتے تھے۔

گوگل کی جانب سے اس تبدیلی کے اسباب واضح نہیں کیے گئے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ کسی وقتی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جبکہ امکان زیادہ یہی ہے کہ کمپنی محدود صارفین کے ساتھ اس نئے فیچر کی ٹیسٹنگ کر رہی ہے تاکہ بعد میں اسے بڑے پیمانے پر جاری کیا جا سکے۔
 
 
 

مزیدخبریں