پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

06:40 PM, 20 Feb, 2026

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایک وسیع رقبے پر محسوس کیے گئے جن میں درج ذیل علاقے      مالاکنڈ، سوات، بونیر، شانگلہ اور باجوڑ،    لوئر دیر، دیر بالا اور صوابی،    کوہاٹ، ہنگو اور شمالی وزیرستان، شامل ہیں۔
زلزلے کے فوراً بعد ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اب تک صوبے کے کسی بھی حصے سے کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں