اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت میں الیکٹرک بسوں کے جدید ترین ڈپو اور چارجنگ سینٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے الیکٹرک بس میں خود سفر کر کے فراہم کردہ سفری سہولتوں کا معیار جانچا اور منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے والی ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔شہر کے مختلف روٹس پر چلنے والی الیکٹرک بسوں سے اس وقت روزانہ ایک لاکھ 25 ہزار شہری مستفید ہو رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر اس تعداد کو یومیہ 2 لاکھ 50 ہزار تک لے جانے کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کیا جائے۔ یہ منصوبہ نہ صرف شہریوں کو سستا سفر فراہم کرے گا بلکہ اسلام آباد کے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ کا الیکٹرک بس ڈپو کا افتتاح، روزانہ مسافروں کا ہدف ڈھائی لاکھ مقرر
02:24 PM, 20 Feb, 2026