لاہور : محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے نئے سٹینڈرڈ ڈریس کوڈ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو 23 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق، اساتذہ کو تدریسی اوقات کے دوران بلیک گاؤن پہننا ضروری ہوگا۔ مرد اساتذہ کے لیے سادہ شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ جبکہ خواتین اساتذہ کو مناسب اور باوقار لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں، اساتذہ کو بند جوتے یا مناسب سینڈل پہننے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اسکول میں پیشہ ورانہ ماحول قائم کیا جا سکے۔
حکام نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان روزانہ کی بنیاد پر اس ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہوں گے، اور سی ای اوز کو اس کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔