ایپل کی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی وئیر ایبل ڈیوائسز کی تیاری

03:52 PM, 20 Feb, 2026

کیلیفورنیا: ایپل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی وئیر ایبل ڈیوائسز تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، جن میں اسمارٹ گلاسز، اے آئی پن اور جدید ایئر پوڈز شامل ہوں گے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ان ڈیوائسز کو رواں سال کے آخر یا 2027 کے آغاز میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

ایپل نے حال ہی میں گوگل سے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت جیمنائی کو اے آئی کے بنیادی ڈھانچے کے طور پر استعمال کیا جائے گا، اور یہی ٹیکنالوجی ان وئیر ایبل ڈیوائسز میں بھی استعمال ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایپل کے اے آئی گلاسز میٹا رے بین گلاسز کی طرح ڈسپلے فری ہوں گے، مگر ان میں کیمرے، مائیکروفونز اور اسپیکرز نصب ہوں گے۔ ان میں دو کیمروں کا شامل ہونا ممکن ہے جو رے بین گلاسز کے سائز کے ہوں گے۔

ایپل کے نئے اے آئی ایئر پوڈز میں انفرا ریڈ کیمرے شامل کیے جا سکتے ہیں جو ہاتھوں کی حرکت کو ٹریک کریں گے اور تصاویر لینے کی بجائے ان کی حرکات پر کام کریں گے۔ ان کا ڈیزائن ایئر پوڈ پرو 3 جیسا ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، اے آئی پن میں بھی کیمرے ہوں گے، اور یہ 2027 میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، لیکن اس کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

مزیدخبریں