برطانیہ نے ایران پر امریکی حملے کے لیے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

12:49 PM, 20 Feb, 2026

لندن: برطانیہ نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے امریکی فورسز کو آر اے ایف فیئر فیلڈ اور ڈیاگو گارسیا کے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے چگوس آئی لینڈز کے معاہدے کو چیلنج کیا اور کہا کہ ان اڈوں کا ایران پر حملے کے لیے استعمال ضروری ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران برطانیہ اور اس کے اتحادیوں پر حملہ کر سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں