اسٹارلنک سیٹلائٹ میں تکنیکی خرابی، اسپیس ایکس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

10:20 PM, 20 Dec, 2025

کیلیفورنیا:  ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے خبردار کیا ہے کہ اس کا اسٹارلنک سیٹلائٹ کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے اور اسے زمین کی طرف گرنے کا خطرہ لاحق ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپیس ایکس نے کہا کہ مدار میں موجود ایک اسٹارلنک سیٹلائٹ میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے یہ سیٹلائٹ کمپنی کے قابو سے باہر ہو گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق، اس سیٹلائٹ میں خرابی آنے کے بعد یہ ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے اور اب یہ ٹوٹے ہوئے حصے خلا میں گردش کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ان ٹوٹے ہوئے حصوں کے زمین کی طرف گرنے کا امکان ہے، اور یہ واقعہ آنے والے ہفتوں میں پیش آ سکتا ہے۔

اسپیس ایکس نے اپنے صارفین اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، مگر ابھی تک کسی قسم کے نقصان یا خطرے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

کمپنی نے کہا کہ وہ اس صورتحال کا بغض طریقے سے جائزہ لے رہی ہے اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر میں مزید بہتری لائے گی۔

مزیدخبریں