بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں پہلی بارش، موسم سرد، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

05:49 PM, 20 Dec, 2025

کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت سرحدی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں واضح اضافہ ہوگیا ہے۔ چمن، پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

بارش کے بعد کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ، ژڑہ بند، توبہ اچکزئی اور خواجہ عمران رینج میں سرد ہوائیں چلنے لگیں، جس سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے، جس کے باعث کوژک ٹاپ اور دیگر شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں