یشما گل ایک اور متنازع ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار

01:11 PM, 20 Dec, 2025

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل یشما گل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی ایک نامناسب ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ جو اپنے بے باک بیانات اور بولڈ لباس کے لیے مشہور ہیں، اس بار لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک ایونٹ میں ایک شخص کو گلے لگاتے ہوئے نظر آئیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی یشما گل کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے ان کی اس حرکت کو غیر مناسب اور بے شرم قرار دیا، اور بعض نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیبریٹیز نے اپنی عزت اور شرم کو قربان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، "یہ حد سے زیادہ گرگئے ہیں، شرم و حیا کہیں کھو دی ہے"، جبکہ دوسرے صارفین نے انہیں ہدایت دینے کی دعا کی۔

یشما گل نے اس ویڈیو کے بارے میں کسی بھی قسم کا ردعمل نہیں دیا، لیکن ان کے اس متنازع ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر بحث کو مزید ہوا دے دی ہے۔

مزیدخبریں