ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ، بیوی اور بیٹی کے قتل کا کیس مزید مضبوط

11:20 AM, 20 Dec, 2025

اسلام آباد :عدالت نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ کر دی ہے، جو اپنی بیوی اور بیٹی کے قتل میں ملوث پائے گئے ہیں۔ برکی پولیس نے مقدمے میں 201 (شواہد مٹانے) اور 302 (قتل) کی دفعات شامل کر دی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد کی بنیاد پر ایک مضبوط چالان تیار کر لیا گیا ہے، اور ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں