دھند کی شدت برقرار، پنجاب میں مختلف مقامات پر موٹرویز بند

09:11 AM, 20 Dec, 2025

لاہور:شدید دھند کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت کئی شہروں میں ٹریفک متاثر ہے۔

موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج، ایم تھری فیض پور سے سمندری، ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں، ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند کر دی گئی ہے، جبکہ ایم فائیو پر ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں