عدالت کا رجب بٹ کو عبوری ضمانت دینے کا فیصلہ

12:31 AM, 20 Dec, 2025

کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ یہ ضمانت ان کے خلاف شعائر اسلام کی بے حرمتی کے الزام میں دائر کیے گئے مقدمے میں دی گئی۔

سیشن عدالت وسطی میں مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں رجب بٹ اپنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ رجب بٹ کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

وکیل صفائی میاں علی اشفاق نے عدالت میں کہا کہ ان کے موکل کے خلاف کوئی بھی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی شکایت کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رجب بٹ تفتیش میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
 
 

مزیدخبریں