وزیر اعظم شہباز شریف کا شام کے ساتھ سیاسی و معاشی روابط بڑھانے پر زور

08:04 PM, 20 Aug, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو سیاسی، دفاعی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں عملی تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے، دفاعی روابط مضبوط بنانے اور باہمی مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے شامی صدر احمد الشرع کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطحی روابط دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں