اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اسحاق ڈار نے بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے اور پاکستانی و سوئس کاروباری برادری کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔
ڈپٹی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو مختلف شعبوں تک وسعت دی جائے اور دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔