بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کا امکان، حکومت  کا سکیورٹی پلان پر غور

06:39 PM, 20 Aug, 2026

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ہسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت نے مشاورت تیز کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ممکنہ منتقلی سے متعلق انتظامی امور اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بانی پی ٹی آئی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی صورت میں سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آج نجی ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے، تاہم منتقلی سے متعلق حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی مشاورت سے کیا جائے گا

مزیدخبریں