پنجاب ٹیکنالوجی کے میدان میں سب سے آگے، صوبے کو ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنائیں گے: مریم نواز

12:13 AM, 20 Aug, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے اور صوبائی حکومت کے تمام محکموں کو تیزی سے ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنجاب میں گورننس کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق صوبے کی ترقی میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کو ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ تمام سرکاری محکموں کے درمیان بہترین رابطہ اور ہم آہنگی موجود ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کرتی ہیں۔ ان کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن سے حکومتی امور کی نگرانی، فیصلوں پر عملدرآمد اور عوامی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسا نظام تشکیل دینا ہے جس میں شہریوں کو سرکاری خدمات زیادہ تیزی، آسانی اور شفاف انداز میں فراہم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں